نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم |
مجیب: مولانا نوید چشتی زید مجدہ |
مصدق: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Pin:4863 |
تاریخ اجراء: 22محرم الحرام 1438 ھ/24اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں کا رواج ہے کہ کوئی غریب آدمی بھینسا پالتا ہے ، اس کو کھلاتا پلاتا اور اس کی دیکھ بھال کرتاہے ، اس بھینسے سے لوگ بھینسوں کو حاملہ کراتے ہیں اور وہ شخص اس کی اجرت لیتا ہے، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی،آزاد کشمیر) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نر جانور کو جفتی کے لیے اجرت پر لینا اور دینا نا جائز ہے اور اس کی اجرت لینا اور دینا بھی جائز نہیں ، کیونکہ جفتی سے مقصود نر کا مادہ منویہ ہے اور وہ ایسی چیز ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ، نیز اس کام سے مقصود نسل حاصل کرنا ہے اور وہ حمل سے ہو گی اور حمل ٹھہرانا اس کے اختیار میں نہیں ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم
ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟