Dusron Ke Gharon Mein Dish Antenna Lagana

دوسروں کے گھروں میں ڈش انٹینا لگانا

مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-330

تاریخ اجراء:08جُمادَی الاُولٰی1443ھ/13دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   یو اے ای سے ہوں یہاں ڈش انٹینا گھر میں لگاتے ہیں اور اب ان کی مرضی وہ جو چاہیں دیکھیں، تو یہ کام کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ڈش انٹینا لگوا کر لوگ عموما فلمیں ڈرامے دیکھتے اور گانے باجے سنتے ہیں ، اور چونکہ یہ کام ناجائز و گناہ ہیں ، لہذا جن کے بارے میں کسی طرح معلوم ہو کہ یہ لوگ ایسے ہی گناہوں بھرے چینلز دیکھیں گے تو ان لوگوں کے گھروں میں ڈش انٹینا لگانے کی شرعا اجازت نہیں ہے۔اورعموماڈش انٹینے کااستعمال ناجائزہی ہوتاہے تولگانے سے احترازہی کیاجائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم