Aese Channel Per Nokari Karna Kaisa Jahan Jaiz O Najaiz Programs Ate Hon ?

ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟

مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6340

تاریخ اجراء:23جمادی الاول 1438ھ/21فروری2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدایک ٹی وی چینل میں کام کرتاہے جس میں ہرطرح کے جائزوناجائزپروگرام دکھائے جاتے ہیں ۔زیدکاکام یہ ہے کہ یہ پروگرامزکوٹی وی اسکرین پرشوکرتاہے اوربعض اوقات پروگرامزکی ریکارڈنگ کوچیک بھی کرناپڑتاہے۔ اس لیے شرعی حکم بیان فرمائیں کہ زیدکایہ کام کرناجائزہے یانہیں ؟

سائل :محمدشعیب اختر(گرین ٹاؤن،لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     زیدکاناجائزپروگرام دکھانے والے ٹی وی چینل پرٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرناگناہ کے کام پرمعاونت ہے اورریکارڈنگ چیک کرنے کے لیے انہیں دیکھنابھی گناہ کے کام پرمعاونت ہے اورساتھ میں بدنگاہی بھی اورناجائزپروگرام دکھانے پرمعاونت کرنااوراسے دیکھنادونوں کام ناجائزوگناہ ہیں اور جتنے لوگ اس ناجائزپروگرام کودیکھیں گے سب کواس ناجائزپروگرام دیکھنے کاگناہ ہوگااوران سب کے گناہوں کے برابرزیدکے لیے بھی گناہ کہ زیدنے انہوں نے زیدکے دکھانے سے دیکھا۔اگرزیدٹیکنیکل سپورٹ فراہم نہ کرتاتوٹی وی پرپروگرام نشرنہ ہوتااورنہ لوگ دیکھتے ۔اورگناہ کے کام پرنوکری کرنابھی ناجائزوگناہ ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم