ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟ |
مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6340 |
تاریخ اجراء:23جمادی الاول 1438ھ/21فروری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدایک ٹی وی چینل میں کام کرتاہے جس میں ہرطرح کے جائزوناجائزپروگرام دکھائے جاتے ہیں ۔زیدکاکام یہ ہے کہ یہ پروگرامزکوٹی وی اسکرین پرشوکرتاہے اوربعض اوقات پروگرامزکی ریکارڈنگ کوچیک بھی کرناپڑتاہے۔ اس لیے شرعی حکم بیان فرمائیں کہ زیدکایہ کام کرناجائزہے یانہیں ؟ سائل :محمدشعیب اختر(گرین ٹاؤن،لاہور) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
زیدکاناجائزپروگرام دکھانے والے ٹی وی چینل پرٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرناگناہ کے کام پرمعاونت ہے اورریکارڈنگ چیک کرنے کے لیے انہیں دیکھنابھی گناہ کے کام پرمعاونت ہے اورساتھ میں بدنگاہی بھی اورناجائزپروگرام دکھانے پرمعاونت کرنااوراسے دیکھنادونوں کام ناجائزوگناہ ہیں اور جتنے لوگ اس ناجائزپروگرام کودیکھیں گے سب کواس ناجائزپروگرام دیکھنے کاگناہ ہوگااوران سب کے گناہوں کے برابرزیدکے لیے بھی گناہ کہ زیدنے انہوں نے زیدکے دکھانے سے دیکھا۔اگرزیدٹیکنیکل سپورٹ فراہم نہ کرتاتوٹی وی پرپروگرام نشرنہ ہوتااورنہ لوگ دیکھتے ۔اورگناہ کے کام پرنوکری کرنابھی ناجائزوگناہ ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم
ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟