Bila Zaroorat Nursing Ki Darkhwast De Kar Paise Lena

بلاضرورت نرسنگ کی درخواست دے کرپیسے لینا

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-1543

تاریخ اجراء: 12رمضان المبارک1444 ھ/03اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امریکہ کے قانون کے مطابق زیادہ عمر کے افراد جنھیں کوئی مسئلہ ہو وہ اپنے لیے نرسنگ کی درخواست دے سکتا ہے ، اور یہاں کے قانون کے مطابق اس کی دیکھ بھال کے لیے اسے کوئی بندہ  دیا جاتا ہے ، اور وہ اس کے خاندان سے بھی ہو سکتا ہے ، اب یہاں عموما لوگ ایسا کرتے ہیں کہ ان کے والدین کو نرسنگ کی ضرورت نہیں ہوتی مگر وہ ان کے لیے نرسنگ کی درخواست د ے کر اس  کے پیسے لگوا لیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا جائزہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قانون کےمطابق اگر ایسے افراد   جن کو نرسنگ کی حاجت نہیں ، درخواست دینے کے اہل نہیں تو  جھوٹ وغلط بیانی کر کے  ان کے لئے نرسنگ کی  درخواست دینا جائز نہیں  اور یوں دھوکا دے کر  پیسے حاصل کرنا ناجائز و حرام ہےکہ دھوکہ دہی سے  کسی کافر کا مال لینا  بھی حلال نہیں ، نیز  اگر ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جاتی ہو ، انھیں قید کیا جاتا ہو یا جرمانہ دینا پڑے،تو یہ اس عمل کے ناجائز ہونے کی ایک اور وجہ ہو گی ، کیونکہ اس میں اپنے آپ کو ذلت پر پیش کرنا ہے جو کہ جائز نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم