ٹیوشن کی ایڈوانس فیس لینا |
مجیب: مولانا ابو حمزہ محمد حسان عطاری مدنی زید مجدہ |
فتوی نمبر: Web:50 |
تاریخ اجراء: 29 جمادی الاولی 1442 ھ/14 جنوری2021 ء |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں
علماء دین ومفتیان
شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ٹیوشن
پڑھانے والے عام طور پر ایڈوانس فیس لیتے ہیں، یعنی
ابھی بچے کو ٹیوشن میں داخل کروایا ہے ، تو فیس
پہلے سے ہی دینا ہوتی ہے اسی طرح اگلے ماہ کے شروع ہونے
سے پہلے ہی فیس لیتے ہیں، کیا شرعا یہ جائز ہے۔ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
پوچھی گئی
صورت میں ایڈوانس فیس لینا جائز ہے ۔
بہار شریعت میں
ہے :’’اجرت ملک میں آنے کی چند
صورتیں ہیں (1)اس نے پہلے ہی سے عقد کرتے ہی اجرت دیدی دوسرا اس کا مالک ہوگیایعنی
واپس لینے کا اس کو حق نہیں ہے(2)یا پیشگی لینا
شرط کرلیا ہو اب اجرت کا مطالبہ پہلے ہی
سے درست ہے ۔‘‘(بہار شریعت،جلد:3،صفحہ:110،مطبوعہ
مکتبۃ المدینہ) |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم