میڈیکل کا لائسنس کرایہ پر دینا کیسا؟ |
مجیب:مفتی علی اصفر صاحب مد ظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الآخر 1442ھ |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پا س میڈیکل کا لائسنس ہے۔ کیا میں اس لائسنس کو کرائے پر دے سکتاہوں؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جی نہیں! لائسنس کو کرایہ
پر دینا جائز نہیں کیونکہ فقہی طورپر لائسنس کرائےپر دینا ، گھر کرائےپر دینے
کی طرح نہیں ، بلکہ یہ
ایک حق (Right)ہے
جسے کرائے پر دے کر آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں
اور محض حق (Right)کو
کرائے پر دینا جائز نہیں۔ اگر میڈیکل اسٹور کو
چلانے کےقانونی تقاضے پورے ہوتے ہوں تو جواز کا راستہ یہ ہو سکتا ہے
کہ دکان میں فرنیچر ڈلوا دے اور اس فرنیچر کا کرایہ
وصول کرے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
نر جانورسے جفتی کروانے کی اجرت لینے کاحکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
دوران اجارہ نماز میں صرف ہونے والے وقت کا اجارہ لینا کیسا؟
امام مسجد کا حج کی چھٹیوں پر کسی کو نائب بنانے اور ان دنوں کی تنخواہ لینے کا حکم