Teesre Haiz Mein Iddat Kab Mukammal Hogi?

 

تیسرے حیض میں عدت کب مکمل ہوگی؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1754

تاریخ اجراء:20ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/27جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   طلاق کی عدت تین حیض ہے، اگر عورت کی عادت سات دن ہو، تو تیسرے حیض میں ساتویں دن خون بند ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی یا دس دن  مکمل کرنے ہوں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ساتویں دن خون بند ہونے کے بعد غسل کرلیا یا ایک نماز کا وقت گزرگیا، تو عدت ختم ہوگئی ،دس دن پورے کرنا ضروری نہیں ۔

   بہار شریعت میں ہے : ”پچھلا حیض اگر پورے دس دن پر ختم ہوا ہے تو ختم ہوتے ہی عدت ختم ہو گئی اگرچہ ابھی غسل نہ کیا بلکہ اگرچہ اتنا وقت بھی ابھی نہیں گزرا ہے کہ اُس میں غسل کر سکتی اور طلاق رجعی تھی تو شوہر اب رجعت نہیں کرسکتا اور اب یہ عورت نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر دس دن سے کم میں ختم ہوا ہے تو جب تک نہا نہ لے یا ایک نماز کا پورا وقت نہ گزرلے عدت ختم نہ ہوگی۔ “(بہار شریعت ،جلد 2،صفحہ 236،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Haiz Iddat Talaq