Iddat Ke Doran Ghar Ke Kaam Kaaj Karna Kaisa Hai ?

عدت کے دوران گھرکے کام کاج کرنا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1456

تاریخ اجراء: 13شعبان المعظم1444 ھ/06مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا بیوہ عورت عدت کے ایام میں اپنے گھر کے کام کاج کرسکتی ہےجبکہ گھر میں  کام کرنےکے لیے دیگر عورتیں بھی موجود ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیوہ عورت عدت کےایام میں گھر کے کام کاج کرسکتی  ہےکیونکہ شوہر کی وفات کی عدت میں  عورت پر جن شرعی احکامات کی پابندی لاز م ہے یہ ان میں سے نہیں ہے ،وفات کی عدت میں عورت پر  زینت سے بچنا،بلاضرورت گھر سے نہ نکلنا ،شوہر کے گھر ہی عدت پوری کرنا،اور کسی دوسری جگہ نکاح نہ کرنا،وغیرہ وغیرہ  شرعی احکام لازم ہوتےہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم