Aurat Iddat Me Madani Channel Dekh Sakti Hai Ya Nahi ?

عورت عدت کے اندر مدنی چینل دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-116

تاریخ اجراء: 02 رجب المرجب  1443 ھ/4فروری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت  عدت میں  مدنی چینل دیکھ کر بیان سن سکتی ہے یا بغیر دیکھے صرف سن سکتی ہے ؟ایک عورت کا کہنا ہےکہ نامحرم ہیں  توکیسے سنے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    عورت عدت کے دوان  مدنی چینل دیکھ سکتی ہے،بیانات وغیرہ  بھی سن سکتی ہے،اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔کیونکہ عورت عدت میں ہو یا نہ ہو بہرحال اس کےلئے مردوں کو دیکھنا جائز ہے  بشرطیکہ اسے مرد کو دیکھنے سے شہوت کا اندیشہ نہ ہو،اگر شہو ت کا ندیشہ ہے تو عدت کے علاوہ بھی جائز نہیں اور عدت میں بھی جائز نہیں ۔

    یاد رہے! عدت میں پردے کے وہی احکام رہتےہیں جو عدت سے پہلے تھے  یعنی  غیر محرم سے پردہ  ضروری ہےاورمحرم  سے پردہ نہیں ہے۔عدت کا کوئی اسپیشل پردہ نہیں ہوتا۔البتہ گھر سے بلاحاجت شرعی نکلنا عدت والی کیلئے جائز نہیں ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم