Kya Huqooq ul Ibaad Talaf Karne Wala Bila Hisab Janant Ki Dua Kar Sakta Hai?

 

کیا حقوق العباد تلف کرنے والا بلا حساب جنت کی دعا کر سکتا ہے؟

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1825

تاریخ اجراء:23محرم الحرام1446ھ/30جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی شخص نے حقوق العباد تلف کیے ہوں ،لیکن ابھی تک ان کی تلافی نہ کی ہو مگر وہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہے اور دعا بھی کرتا ہے کہ تلافی کا کوئی راستہ بن جائے۔اب کیا وہ یہ دعائیں کرسکتا ہے کہ اے اللہ! مجھ سے راضی ہو جا اور بلاحساب جنت میں داخل فرما؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں مذکورہ دعا کرنا ، جائز ہے، لیکن یہ ذہن میں رہے کہ فقط دعائیں مانگ کر مطمئن ہو جانا کافی نہیں ہے بلکہ جس کے جو حقوق تلف کیے ہیں ان کی معافی و تلافی بہر حال شرعاً لازم رہے گی۔ اگر واقعی اپنے ناجائز کاموں پر نادم ہے، تو صاحب حق سے معافی مانگنا اور تلف کئے گئے حقوق کی تلافی ممکن ہونے کی صورت میں تاخیر نہ کرے اور اگر صرف معافی مانگنا ممکن ہے لیکن تلافی کے لیے رقم یا اسباب نہیں، تو صاحبِ حق سےمعاف کروا لے، یا پھر صاحبِ حق اگر ہونے والا نقصان معاف نہ کرے، تو اس نقصان کی  ادائیگی کے لئے مہلت لے لی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم