Zibah Ke Waqt Murghi Se Nikalne Wale Ande Ka Hukum

مرغی سے بوقت ذبح نکلنے والے انڈے کا حکم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1969

تاریخ اجراء: 21صفرالمظفر1445ھ /08ستمبر2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مرغی ذبح کرتے وقت جو اس میں سے انڈا نکلتا ہے، کچا ہوتا ہے، وہ کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ذبح کے وقت یا بعد ِذبح مرغی سے انڈہ نکلے تو اس کا کھانا جائز ہےبشرطیکہ،اس کی زردی صحیح ہواورپاک صاف ہو، خون نہ ہویا خون وغیرہ نجاست کے سبب ناپاک نہ ہو۔

   نوٹ:یادرہے کہ عام طور پر  مرغی جب انڈہ دیتی ہے تو انڈے کی جلد کچھ نرم ہوتی ہے،تھوڑی دیر بعد سخت ہوجاتی ہے،لہذاجلداگرنرم ہوتواس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

   فتاوی عالمگیری میں ہے :’’البیضۃ اذا خرجت من دجاجۃ میتۃ اکلت"ترجمہ:  مردہ مرغی سے انڈہ نکلے تو  اسے کھاسکتے ہیں ۔ (فتاوی ہندیہ ،جلد 5، صفحہ 339،بیروت )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم