Wedding Anniversary Manana Kaisa?

شادی کی سالگرہ منانا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-146

تاریخ اجراء:02ربیع الاول 1443ھ/09اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شادی کی سالگرہ منانا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شادی کی سالگرہ میں اگر کوئی خلاف شرع کام(مثلاً ناچ گانا،بے پردگی  وغیرہ) نہ کیا جائے  تو اس میں شرعاً حرج نہیں ۔البتہ اس موقع پر مناسب یہ ہے کہ  گھر والے مل کر محفل ذکر و نعت کا انعقاد کریں، جس کا مقصد رب کے حضور اس بات کا شکرانہ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے عافیت وصحت اور عبادات کی توفیق کے ساتھ زندگی کا ایک سال مکمل فرمایا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم