Ultrasound Karwana Ke Maloom Chale Larka Hai Ya Larki Kaisa Hai ?

الٹراساونڈ کروانا کہ معلوم چلے لڑکا ہے یا لڑکی کیسا ہے؟

مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6142

تاریخ اجراء:10صفرالمظفر1438ھ/11نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت  کااس لیے الٹراساونڈکروانا کہ معلوم ہوجائے پیٹ میں لڑکاہے یالڑکی۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس مقصدکے لیے الٹراساونڈکرواناجائزہےیانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    یہ معلوم کرنے کے لیے کہ عورت کے پیٹ میں لڑکاہے یالڑکی الٹراساونڈکرواناجائزنہیں کیونکہ اس الٹراساونڈمیں بلاوجہ شرعی عورت کااپنے ستر کودوسروں کے سامنے کھولنااوردوسرے کابلاوجہ شرعی اسے دیکھنا اورچھونا پایا جاتاہے اوریہ دونوں کام ناجائزہیں۔اگر چہ  الٹراساونڈ کرنے والی عورت ہی کیوں نہ ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم