مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-898
تاریخ اجراء: 14ذیقعدۃالحرام1443
ھ/14جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ٹرین کی آن لائن یا آف لائن ٹکٹ نہ
مل رہی ہو، تو کیا بغیر ٹکٹ سفر کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ٹرین
یا کوئی بھی ایسا سفر جس کے لئے ٹکٹ لینا ضروری
ہو، وہ سفر بغیر ٹکٹ لئے کرنا قانوناً اور شرعاً ہر طرح سے جرم ہے، کیونکہ
بغیر ٹکٹ لئے سفر کرنے والے افراد کو پکڑے جانے کی صورت میں
جرمانہ وغیرہ ادا کرنا پڑتا ہے، یونہی بغیر ٹکٹ کے سفر
کرنے میں وہ سروس فراہم کرنے والے ادارے کی حق تلفی ہے کہ ان کی
سروس بغیر اجازت، مفت استعمال کی جا رہی ہے، لہذا ٹرین میں
بغیر ٹکٹ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اگر ٹکٹ آن لائن یا
آف لائن کسی بھی طرح نہ مل رہی ہو، تو ٹرین میں یہ
سہولت موجود ہوتی ہے کہ آپ اسٹیشن سے بغیر سیٹ/ برتھ کے خالی
ٹکٹ لے کر سفر کر سکتے ہیں۔بہرحال غیرقانونی اورغیرشرعی
طریقہ کارسے بچ کرہی سفرکی صورت اختیارکرناہوگی
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟