مجیب:مولانا فرحان احمد
فتوی نمبر:Web-303
تاریخ اجراء:22شوال
المکرم 1443 ھ/24مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں ٹیکس
کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام میں ٹیکس کی اجازت
ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ٹیکس قانونی معاملہ ہے اور ریاست کا
ایسا قانون جو شریعت کے خلاف نہ ہو اس کی خلاف ورزی کرنے
کی صورت میں خود کو ذلت
پرپیش کرنا پایا جائے گا یارشوت یامالی جرمانہ
دینا پڑےگا تو اس قانون پرعمل کرناضروری ہےاوراس کی خلاف
ورزی کرنا جائز نہیں لہٰذا ٹیکس کی چوری کرنا
بھی جائزنہیں۔
سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:’’کسی
ایسےامرکاارتکاب جوقانوناً ناجائز ہو اورجرم کی حدتک پہنچے شرعاً بھی
ناجائزہوگاکہ ایسی بات کےلیےجرمِ قانونی کامرتکب ہو کر
اپنےآپ کوسزااورذلت کےپیش کرناشرعاً بھی روا نہیں۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ
،ج20،ص192،رضافاؤنڈیشن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟