مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-896
تاریخ اجراء: 13ذیقعدۃالحرام1443
ھ/13جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اس دعا کی کیا فضیلت ہے؟ اللھم
اغفر للمؤمنین والمؤمنات۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تمام
مسلمان مردوں اورتمام مسلمان عورتوں کے لیے مغفرت کی دعاکرنے کی
فضیلت حدیث پاک میں یہ وارد ہوئی
ہے کہ ایسے شخص کوہرمسلمان مرداورہرمسلمان عورت کے بدلے ایک نیکی
ملے گی ۔چنانچہ
مسند الشامیین للطبرانی میں
ہے”
عن عبادة بن الصامت، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من استغفر
للمؤمنين والمؤمنات كتب الله له بكل مؤمن ومؤمنة حسنة“ترجمہ:حضرت عبادہ بن صامت رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہو ئے سنا:جو مؤمنین و
مؤمنات کے لئے مغفرت طلب کرے ،اللہ عزوجل اس کے لئے ہر مؤمن اور مؤمنہ کے بدلے ایک
نیکی لکھے گا۔(مسند الشامیین ،مسند یعلی
عن عبادۃ بن الصامت،ج 3،ص 234،مؤسسة الرسالة ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟