Shohar Ke Inteqal Ke Baad Susar Se Parda Lazim Hai Ya Nahi?

شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟

مجیب:مولاناشفیق صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Aqs:862

تاریخ اجراء:20محرم الحرام1438ھ/22اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے داماد کا انتقال ہوگیا ہے میری بیٹی اپنے سسرال میں عدت پوری کررہی ہے تو سوال یہ پوچھنا ہے کہ بیٹی کا اپنے سسر سے پردہ لازم ہے یا نہیں ؟

سائلہ:ام منور(صدر کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    شرعاً بہو اور سسر کے مابین پردہ لازم نہیں ،البتہ اگر سسر جوان ہے تو پردہ کرنا چاہیے ،اور جہاں معاذاللہ کسی فتنے کا اندیشہ ہو توپھر پردہ کرنا واجب ہوجائے گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم