مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
فتوی نمبر:50
تاریخ اجراء: 15صفر المظفر1436ھ08 دسمبر2014ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے
بارے میں کہ سونے کی گھڑی کلائی پر باندھنا اور اس میں
ٹائم دیکھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سونے کی گھڑی کلائی پر باندھنا اوراس میں
وقت دیکھنا دونوں باتیں ناجائز ہیں ٹائم دیکھنا اس لئے
ناجائز ہے کہ گھڑی کا استعمال وقت دیکھنے کے لئے
ہی ہوتا ہے۔
صدرالشریعہ مفتی امجد علی
اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت میں فرماتے
ہیں :’’چائے کے برتن سونے چاندی کے استعمال کرنا ناجائز ہے۔
اسی طرح سونے چاندی کی گھڑی ہاتھ میں
باندھنا بلکہ اس میں وقت دیکھنا بھی ناجائز ہے، کہ گھڑی
کا استعمال یہی ہے کہ اس میں وقت دیکھا جائے۔(بھار شریعت ،جلد3،صفحہ396،حصہ
16،مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟