Sona Chandi Ke Bartan Mein Khana Peena

سونے چاندی کے برتن میں کھاناپینا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-539

تاریخ اجراء: 09رجب المرجب  1443ھ/11فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سونےچاندی کے برتن میں کھاناپیناکیساہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا یاان کوکسی دوسرے طریقے سے استعمال کرنامثلاان کی پیالیوں سے تیل لگانا یا ان کے عطر دان سے عطر لگانا یا ان کی انگیٹھی سے بخور کرنا (یعنی دھونی لینا) یاان کے لوٹے یا طشت سے وضو کرناوغیرہ سب ممنوع وگناہ ہے اوریہ ممانعت مردوعورت دونوں کے لیے ہے۔ہاں سونے چاندی کی چیزیں محض مکان کی آرائش و زینت کے لیے ہوں، مثلاً قرینہ سے ان کے برتن وغیرہ لگا دئیے کہ مکان آراستہ ہوجائے، اس میں حرج نہیں۔ يوہيں سونے چاندی کی کرسیاں یا میز یا تخت وغیرہ سے مکان سجا رکھا ہے، ان پر بیٹھتا نہیں ہے، تو حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم