Shohar Ka Halat e Haiz Mein Biwi Ki Sharamgah Chhona Kaisa ?

شوہر کا حالت حیض میں بیوی کی شرمگاہ چھونا کیسا ؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر: Web-813

تاریخ اجراء: 04جمادی الثانی1444 ھ/28دسمبر2022   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا شوہردوران حیض اپنی بیوی کی شرمگاہ میں انگلی ڈال سکتا ہے یا بلا حائل چھو سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   دوران حیض عورت کی ناف سے لے کر گھٹنوں تک نفع اٹھانابلکہ اس کی طرف شہوت سے نظر کرنا بھی جائز نہیں، لہٰذا سوال میں پوچھا گیا فعل بھی ناجائز ہے،البتہ ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے علاوہ عورت کے جسم سے نفع اٹھانا  شوہر کیلئے جائز ہے۔

   فتاوی رضویہ میں ہے:’’ کلیہ یہ ہے کہ حالت حیض ونفاس میں ز یر ناف سے زانو تک عورت کے بدن سے بلاکسی ایسے حائل کے جس کے سبب جسم عورت کی گرمی اس کے جسم کو نہ پہنچے تمتع جائز نہیں یہاں تک کہ اتنے ٹکڑے بدن پر شہوت سے نظر بھی جائز نہیں اور اتنے ٹکڑے کاچھونا بلاشہوت بھی جائز نہیں اور اس سے اوپر نیچے کے بدن سے مطلقاً ہر قسم کا تمتع جائز یہاں تک کہ سحقِ ذَکر کرکے انزال کرنا۔“(فتاوی رضویہ،جلد04،صفحہ 353،رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم