Saman Ki Advertisement Ke Liye Be Parda Tasvir Lagana

سامان کی ایڈورٹائزنگ کے لیے بے پردہ تصاویرلگانا

فتوی نمبر:WAT-157

تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کپڑا بیچنے کے لئے اس کی ایڈور ٹائزنگ کی جاتی ہے اوراس مقصدکے لیے  فیس بک پر بے پردہ جوان لڑکیوں کی تصاویر لگاتے ہیں، تو کیا بزنس کے لئے ایسی تصاویر لگا سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بے پردہ نا محرم لڑکیوں کی تصاویر دیکھنا، دِکھانا اور اس کی تشہیر کرنا ، ناجائز و گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، چاہے یہ بزنس کی ایڈورٹائزنگ کے لئے کیا جائے یا کسی اور مقصد کے لئے ہو ، بہر صورت ناجائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم