مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2160
تاریخ اجراء: 22ربیع الثانی1445 ھ/07نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوراسلام
لکھنا چاہیے، (aoa) لکھنادرست نہیں،اس طرح سلام کی سنت ادا نہیں
ہوگی یونہی سلام کے
جواب میں (ws) لکھنا درست
نہیں،اگر کسی نے سنت کے مطابق پوراسلام لکھا تواس کے جواب میں
فقط wsلکھنے
سے جواب کا وجوب ادا نہیں ہوگا۔
اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:﴿ وَ
اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ
مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ- اِنَّ
اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَسِیْبًا﴾ترجمہ
کنز الایمان : اور جب تمہیں کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو
تم اس سے بہتر لفظ جواب میں کہو یا وہی کہہ دو بے شک اللہ ہر چیز
پر حساب لینے والا ہے۔(پارہ 5،سورۃ النساء،آیت 86)
رد المحتار میں ہے” ولفظ السلام في المواضع
كلها: السلام عليكم أو سلام عليكم بالتنوين، وبدون هذين كما يقول الجهال، لا يكون
سلاما“ترجمہ:تمام
جگہوں میں سلام کے الفاظ یہ ہیں:السلام علیکم یا
سلام علیکم ،سلام پر تنوین کے
ساتھ۔ان دو الفاظ کے علاوہ جو جاہل لوگ سلام کے الفاظ استعمال کرتے ہیں
وہ سلام نہیں ہوتا۔ (رد المحتار علی الدر المختار،ج 6،ص
416،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟