Sahib e Haisiyat Shakhs Ka Masjid Mein Iftari Karna Kaisa ?

صاحب حیثیت کامسجدکی افطاری کھانا

مجیب: محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1472

تاریخ اجراء: 21رمضان المبارک1444 ھ/17اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کسی شخص کے لیے مفت کھانا کھانے کے لیے مسجد جانا شرعا جائز ہے حالانکہ وہ خود افطار کا انتظام کر سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      مسجد   کی افطاری عموما  سبھی  روزہ  داروں کے لیے ہوتی ہیں  چاہے وہ امیر ہو یا  غریب،لہذا جو خود   افطاری   کا انتظا م کر سکتا ہے وہ   بھی  کھا سکتا ہے ۔ہاں اگر   افطاری کروانے والے نے کہہ دیا ہو کہ یہ  صرف ان لوگوں کے لیے ہے ، جوافطاری کا انتظام نہیں کر سکتے، توایسی صورت میں  صرف ایسے افراد ہی کے لیے افطار کرنا ،جائز ہوگا ،جوافطاری کاانتظام نہیں کرسکتے ،ان کے علاوہ کسی اور کے لیے شرعاً جائز نہیں ہوگا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم