مجیب: مولانا اعظم عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2172
تاریخ اجراء: 06جمادی الاول1445 ھ/21نومبر2023
ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اولاً
یہ بات ذہن نشین رہے کہ صدقہ(خواہ گوشت کاہویارقم
کایاکسی اورچیزکا،اس) کی دو اقسام ہیں: (1)صدقہ
واجبہ،جس کاکرناشریعت نے اس پرلازم کردیاہو جیسے
زکوۃ،صدقہ فطر،عشر،منت کی رقم یا منت کی قربانی کا
گوشت یااحرام کے کفارےکاگوشت
وغیرہ وغیرہ ،(2)صدقہ نافلہ ۔جس صدقے
کاکرنا،شرعالازم نہ ہو،بلکہ انسان خوداپنی مرضی سے ثواب حاصل کرنے کے
لیے کرتاہے ۔جیسے کاروبارمیں برکت کے لیے
یابلائیں ٹالنے کے لیے یاکسی کی مدد کے
لیے وغیرہ وغیرہ ۔
اور ان دونوں کا حکم بھی جدا جدا ہے ،جوکہ درج
ذیل ہے :
(الف) اگر آپ کی سوال
میں صدقے کے گوشت سے واجب گوشت مثلا
منت والاگوشت یا کفارے وغیرہ والا گوشت صدقہ کرنامراد ہے تو اس کے بارے میں حکم شرعی
یہ ہے کہ :
یہ ہر ایسے فقیرِ شرعی
مسلمان (یعنی جس شخص کے پاس
ساڑھے سات تولے سونا ،یا ساڑھے باون تولے چاندی ،یا اتنی
مالیت کی رقم ، یا اتنی مالیت کا مال ِ تجارت
یا اتنی مالیت کا حاجاتِ اصلیہ (یعنی
ضروریاتِ زندگی) سے زائد سامان نہ
ہو )کودےسکتےہیں جودینے والے کے اصول(ماں باپ،دادا ، نانا) و
فروع(بیٹا ،پوتا، نواسہ وغیرہ
) میں سے نہ ہواور ہاشمی و سید بھی نہ
ہواورایسانابالغ بھی نہ ہو جس کا باپ غنی ہو۔اسی
طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو نہیں دے
سکتے۔ان کےعلاوہ دیگررشتہ داروں جیسے: بھائی، بہن
کودیناجائزہے ،جبکہ وہ مستحق یعنی فقیر شرعی ہوں
۔
(ب)اوراگرآپ
کی مراد صدقہ نافلہ ہے تو یہ
ہرمسلمان کودےسکتےہیں،چاہے وہ ہاشمی
ہویاغیرہاشمی،امیرہو یا غریب،اس میں
دینے والے کی نیت کاہی اعتبارہوتاہے۔ اس میں
سے خود بھی کھا سکتے ہیں ،رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو
بھی دے سکتے ہیں کہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو
دینے میں دُگنا ثواب
ہے،ایک صدقہ کرنے کا دوسرا صلہ رحمی اور پڑوسی کے حقوق کی
پاس داری کا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟