Sadqa Dete Waqt Ki Niyatain

صدقہ دیتے وقت کی نیتیں

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2759

تاریخ اجراء: 22ذیقعدۃالحرام1445 ھ/31مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   صدقہ دیتے وقت کیا نیت کرنی چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صدقہ کرنے کی سب سے اہم  نیت  تو رضائے الہی  کی ہونی چاہیے کہ کسی بھی عمل کی  قبولیت  کے لئے اخلاص اور رضائے  الہی کا  ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ  صدقہ کرنے کی مزید یہ نیتیں  ہو سکتی ہیں:

   (1)اللہ رب العزت  کا قرب حاصل کروں گا(2)اپنے آپ کو رب تعالی  کی ناراضی  سے بچاؤں گا(3)خود کو جہنم کی آگ سے محفوظ کروں  گا(4)مسلمان بھائیوں پر رحم کروں گا(5)اپنے عزیر و اقارب کے ساتھ صلہ رحمی کروں گا(6)مالی طور پر کمزور لوگوں کی مدد کروں گا(7) حضور صاحبِ  جود و عطا   صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم  کی  متابعت و پیروی  کروں گا(8)اپنے مسلمان  بھائیوں کے دلوں میں خوشی  داخل کروں گا(9) اپنے آپ سے اور تمام مسلمانوں سے بلائیں دور کروں گا(10)اللہ تعالی  کے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کروں گا(11)نفس و شیطان کو زیر کروں گا۔(ازکتاب النیات  مترجم بنام   بہار نیت  ،صفحہ 117،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم