مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1206
تاریخ اجراء:01ربیع الثانی1444ھ/28اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
راکھی باندھنے بندھوانے کے
متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
راکھی باندھنا / بندھوانا، جائز نہیں ہے۔شارح بخاری
فقیہ اعظم ہند حضرت مولانا
مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ سے
راکھی باندھنے اور بندھوانے کے متعلق سوال ہوا، تو جواباً ارشاد
فرمایا:
"(جنہوں نےباندھا یا بندھوایا) وہ سب فاسق و
فاجر، گنہگار، مستحق عذابِ نار ہوئے، لیکن کافر نہ ہوئے، اس لئے کہ یہ
راکھی بندھن پوجا نہیں، ان کا قومی تیوہار ہے اور ان کا
یہ قومی شعار ہے، مذہبی شعار نہیں، کسی بھی
کافر کے قومی شعار کو اختیار کرنا حرام و گناہ ہے۔"
(فتاوی شارح بخاری، جلد 2، صفحہ 566،مکتبہ برکات المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟