مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1310
تاریخ اجراء: 10جمادی الاولیٰ1444
ھ/05دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
رات
میں ناخن کاٹ سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
رات کے وقت میں ناخن کاٹنا جائز ہے ،شرعا اس میں کوئی
ممانعت نہیں ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کے بہت
ہى چہىتے شاگرد، امام ابو ىُوسُف علیہ الرحمۃ جو اپنے وقْت کے بہت بڑے امام تھے۔ان
سےعبّاسی خلیفہ ہارون رَشید نے رات مىں ناخن تراشنے(یعنی
کاٹنے ) کے بارے میں دَرْیافْت کیا تو آپ نے فرماىا: کاٹنے چاہییں۔
ہارون رشید نے کہا: اس پر کیا دلیل ہے؟تو آپ نے فرمایا:حدیثِ
پاک میں ہے:”اَلْخَيْرُ
لَا يُؤَخَّرُ“یعنی
بھلائى کے کام مىں تاخىر نہ کى جائے۔ (فتاویٰ ھندیہ،کتاب الکراھیۃ،ج5،
ص358،مطبوعہ:کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟