مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1029
تاریخ اجراء: 08محرم الحرام1445 ھ/27جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حدیث شریف میں بیان کردہ حکم کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ اگر
برتن کو نہیں ڈھکا تو اس میں
موجود چیز کو استعمال کرنا ہی جائز نہیں رہے گا ، بلکہ یہ اس لئے ہےتا کہ یہ چیز شیطان کے اثر سے محفوظ رہے۔ لہٰذا
اگر ڈھکن رکھنا بھول گئے جبکہ اس چیز کو کھانے ،پینے میں
کوئی اور شرعی ممانعت
(مثلاً: اسکا خراب ہوجانا وغیرہ )
نہ ہو تو اس کو استعمال کیا جاسکتا
ہے۔
مسلم شریف میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلم نے ارشاد فرمایا:”اذا کان جنح اللیل او امسیتم فکفو صبیانکم فان
الشیطان ینتشر حینئذ فاذا ذھب ساعۃ من اللیل فخلوھم
واغلقوا الابواب واذکروا اسم اللہ فان الشیطان لا یفتح بابا مغلقا
واوکوا قربکم واذکروا اسم اللہ و خمروا آنیتکم واذکروا اسم اللہ ولو ان
تعرضوا علیھا شیئا واطفئوا مصابیحکم “یعنی جب رات کا شروع حصہ
ہوجائے یا تم شام پاؤ تو اپنے بچوں
کو روک لو کیونکہ اس وقت شیطان پھیلتے ہیں پھر جب رات
کی ایک گھڑی گزر جائے تو بچوں کو چھوڑ دواور دروازے بندکردو اور
اللہ کا نام لوکیونکہ شیطان بند دروازے کو نہیں کھولتا اور اپنے
مشکیزوں کو بندھن دے دو اللہ کا نام لواور اپنے برتنوں کو ڈھک دو اور اللہ
کا نام لو اگرچہ اس پر کوئی چیز کھڑی کردو اور اپنے چراغ بجھا دو۔ (صحیح مسلم ،حدیث 2012۔97، صفحہ 664،، مطبوعہ:ریاض)
مراۃ المناجیح میں
ہے: ”اگر برتن ڈھکنے کے لئے کوئی ڈھکنا نہ ملے ، تو اس پر اللہ کا نام لے کر
لکڑی کھڑی کردو وہ برتن اس لکڑی اور اللہ کے ذکر کی وجہ
سے ان بلاؤں سے محفوظ رہے گا ۔۔۔ یہ حکم بطورِ مشورہ ہے ،
لہٰذا مستحب ہے واجب نہیں ،اس میں بہت ہی منافع اور فوائد
ہیں۔“(مراۃ
المناجیح، جلد6، صفحہ 87،نعیمی
کتب خانہ، گجرات )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟