مجیب:ابو حذیفہ محمد
شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-1425
تاریخ اجراء: 03شعبان
المعظم1444 ھ/24فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایسے
پروڈیکٹ جس میں قرآنی آیت یا جز آیت کے ساتھ
ہوک لگے ہوتے ہیں اور اسے لوگ چابی وغیرہ لٹکانے کے لیے
استعمال کرتے ہیں، شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں ایسے پروڈیکٹ کو ، جس میں آیتِ
قرآنی مکمل یا اس کا کچھ حصہ لکھا ہو ، چابی وغیرہ لٹکانے
کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کہ اس میں اسے بے وضو
چھونے کے امکانات بھی موجود ہیں اور اٹھانے رکھنے میں بے ادبی
ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟