Pait Me Ladka Hai Ya Ladki Maloom Karne Ke Liye Ultrasound Karwana

پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی،یہ معلوم کرنے کے لیے الٹراساؤنڈ کروانا

فتوی نمبر:WAT-54

تاریخ اجراء:30محرم الحرام1443ھ/08ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پیٹ میں لڑکاہے یالڑکی ہے، یہ معلوم کرنے کے لئے  عورت کا الٹراساونڈکرواناجائز ہے یانہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یہ معلوم کرنےکےلیےکہ عورت کے پیٹ میں لڑکاہےیالڑکی الٹراساونڈکرواناجائزنہیں کیونکہ اس الٹراساونڈمیں بلاوجہ شرعی اجنبی عورت کااپنے ستر کودوسروں کے سامنے کھولنااوردوسرے کابلاوجہ شرعی اسے دیکھنااورچھوناپایاجاتاہے اوریہ دونوں کام ناجائزہیں۔اگرچہ الٹراساؤنڈکرنے والی بھی عورت ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم