Mobile Repairing Ke Kam Ki Waja Se Nakhun Barhana Kaisa?

موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟

مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Pin:4843

تاریخ اجراء:  13محرم الحرام  1438 ھ/15اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں ،جس میں ہاتھ کے ناخن سے بہت زیادہ کام لینا پڑتا ہے،کیا اس وجہ سے ناخن بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ اسکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے؟

          سائل:ملک ساحل (کمرشل مارکیٹ،راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    دریافت کی گئی صورت میں چالیس دن سے زائد مدت تک ناخن بڑھانے کی ہرگزاجازت نہیں اگرچہ انکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے،اگر بڑھائیں گے تو گنہگار ہوں گے،کیونکہ شریعت مطہرہ نے زیادہ سے زیادہ اسکی مدت چالیس دن مقرر کی ہے،اسکے بعد نہ کاٹنا مکروہ تحریمی ،اور حدیث پاک میں اس پر وعید بھی آئی ہے ۔

    اور ریپئرنگ کے کام میں اسکی ضرورت ہونا کوئی عذر نہیں ،کیونکہ آج کل بازار میں ایسے اوزار دستیاب ہیں ،جن سے یہ کام بآسانی لیا جا سکتا ہے،لہذا انہی کا استعمال کیا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم