مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2641
تاریخ اجراء: 29رمضان المبارک1445 ھ/09اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جسے نفلی صدقہ دیں توکیااس کا شرعی فقیر ہونا
ضروری ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نفلی
صدقہ شرعی فقیر کو ہی
دینا ضروری نہیں ،شرعی فقیر کے علاوہ کسی غنی(مالدار) کو دینا
چاہیں تو دے سکتے ہیں، البتہ !غنی (مالدار)کے مقابلے میں
شرعی فقیرکودینے میں ثواب زیادہ ہے ۔
بدائع الصنائع میں
ہے” وأما صدقة
التطوع فيجوز صرفها إلى الغني“ترجمہ:نفلی
صدقہ ،غنی کو دینا جائز ہے۔(بدائع الصنائع،کتاب الزکاۃ،ج 2،ص 47،دار الکتب
العلمیۃ،بیروت)
ردالمحتارمیں ہے "وصرح في الذخيرة بأن في التصدق على الغني نوع قربة دون قربة
الفقير. اهـ."ترجمہ:اورذخیرہ
میں اس بات کی
تصریح ہے کہ غنی پرصدقہ کرنابھی ایک قسم
کی نیکی ہے ،جوفقیرپرکیے جانے والے صدقے کی
نیکی سے کم درجے کی ہے ۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب
الوقف،ج04،ص338،دارالفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟