مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1816
تاریخ اجراء:20محرم الحرام1446ھ/27جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نا محرم عورت کے ساتھ ایسے زندگی گزارنا جیسے شادی شدہ ہو اگرچہ بدکاری نہ کی ہو، کیا یہ جائز ہے اور کیا اس سے گھر میں بےبرکتی ہوتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نا محرم مرد و عورت کا آپس میں مذکورہ طرز عمل کے مطابق زندگی گزارنا ، سخت ناجائز و گناہ اور حرام ہے، ان دونوں پر فرض ہے کہ اللہ پاک کے عذاب سے ڈریں ، اس تعلق کو فی الفور ختم کریں اور توبہ کریں۔ واضح رہے کہ گناہوں کی وجہ سے بھی رزق میں تنگی آتی ہے۔
مشکوٰۃ المصابیح میں ابنِ ماجہ کے حوالہ سے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:”لا يرد القدر إلا الدعاء ولا يزيد في العمر إلا البر وإن الرجل ليحرم الرزق بالذنب يصيبه “یعنی دُعاسے تقدیر پلٹ جاتی ہے اورنیکیوں سے عمر میں اضافہ ہوتاہے اوربے شک بندہ گناہ کی وجہ سے اس رِزْق سے محروم کر دیا جاتا ہے، جو اسے پہنچنا ہوتاہے۔(مشکوٰ المصابیح مع مرقاۃ المفاتیح، جلد 9، صفحہ 144۔145، مطبوعہ:بیروت)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ حدیث کے آخری جملے کی وضاحت کرتے ہوئےفرماتے ہیں: ”اس فرمان کے چند معنی ہیں:ایک یہ کہ گناہوں سے رزقِ آخرت یعنی ثوابِ اعمال گھٹ جاتا ہے۔دوسرے یہ کہ مؤمن کا گناہوں کی وجہ سے رزقِ روحانی یعنی اخلاص،اطمینانِ قلب،دل کا چین و سکون،رغبت الی الله گھٹ جاتی ہے۔تیسرے یہ کہ مؤمن اپنے گناہوں کی وجہ سے تنگئ رزق،یا بلاؤں میں گرفتار ہوجاتا ہے تاکہ ان کی وجہ سے گناہوں سے توبہ کرکے پاک و صاف ہوکر دنیا سے جائے۔ “(مراۃ المناجیح، جلد6، صفحہ 525، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟