مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1744
تاریخ اجراء:18ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/25جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک عورت مسلمان ہوئی ، لیکن اس کا سگا بھائی غیر مسلم ہی ہے، اس صورت میں اگر عورت کو شرعی سفر پر جانا ہو ، تو اس غیر مسلم بھائی کے ساتھ جا سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سگا بھائی غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو وہ پھر بھی محرم ہی ہے اور جس محرم کے ساتھ عورت سفر کر سکتی ہے اس کا مسلمان ہونا شرط نہیں، البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ سخت فاسق بے باک اور غیر محفوظ نہ ہو۔ نیز وہ محرم، مجوسی بھی نہ ہو کہ ان کے اعتقاد میں محارم سے نکاح جائز ہے ۔
بہار شریعت میں ہے: ”شوہر یا محرم جس کے ساتھ سفر کرسکتی ہے اس کا عاقل بالغ غیر فاسق ہونا شرط ہے، مجنون یا نابالغ یا فاسق کے ساتھ نہیں جاسکتی، آزاد یا مسلمان ہونا شرط نہیں، البتہ مجوسی جس کے اعتقاد میں محارم سے نکاح جائز ہےاس کے ہمراہ سفر نہیں کرسکتی۔“(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1044۔1045،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالہ ”مسافر کی نماز“ میں ہے: ”محرم کیلئے ضروری ہے کہ سخت فاسق، بے باک، غیر مامون(یعنی غیر محفوظ) نہ ہو۔“(مسافر کی نماز،صفحہ7۔8، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟