فتوی نمبر:WAT-591
تاریخ اجراء:24رجب المرجب 1443ھ/26فروری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بزنس کے لیے مرد
کو ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہوئے سونے کازیور پہن کر جانے کی
اجازت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرد حالتِ سفرمیں ہو یا
حالت سفر میں نہ ہو، بزنس مین ہو یا عام آدمی،
بہر صورت مرد کے لیے سونے کازیورپہننامطلقاً ناجائز و حرام ہے، لہٰذا
صورتِ مسئولہ میں مرد کے لیے
جائز نہیں کہ وہ سونا پہن کر سفر کرے۔
ابو داود و نسائی نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی
عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی
علیہ وسلم نے دہنے ہاتھ میں ریشم لیا اور بائیں
ہاتھ میں سونا پھر یہ فرمایا :''یہ دونوں چیزیں
میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔"(سنن
ابی داود،کتاب اللباس،باب فی الحریرللنساء،ج02،ص206،مطبوعہ:لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدہ المذنب محمد نوید
چشتی عفی عنہ
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟