Murghay Ke Milap Ke Baghair Milne Wale Ande Ka Hukum

مرغے کے ملاپ کے بغیر ملنے والے انڈے کا حکم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2580

تاریخ اجراء: 09رمضان المبارک1445 ھ/20مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مرغی اگر مرغے کے ملاپ کے بغیر انڈہ دے تو کیا وہ کھانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    جی ہاں ! ایسا انڈہ کھانا جائز ہے،شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔

      فتاوی فقیہ ملت میں سوال ہوا کہ ”پولٹری فارم کے  انڈے جو مرغا مرغی  کے اختلاط کے بغیر پیدا ہوتے ہیں  اور الیکٹرانک کی گرمی سے بچے پیدا ہوتے ہیں تو پولٹری فارم کے انڈوں اور بچوں کا کھانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

   الجواب:پولٹری فارم کے انڈروں اور بچوں  کا کھانا بلاشبہ جائز ہے  اگرچہ مرغیاں بغیر جوڑا  کھائے انڈہ دیتی ہیں  اور اگرچہ الیکٹرانک کی گرمی سے بچہ پیدا کیا جاتا ہے۔(فتاوی فقیہ ملت، جلد2،صفحہ 238، شبیر برادرز، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم