Muharram Ke Mahine Mein Shadi Karna Kaisa?

محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟

مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Pin:4846

تاریخ اجراء:  17محرم الحرام  1438 ھ/19اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟بعض لوگ اس میں شادی کرنے سے منع کرتے ہیں ،اور بعض حرام تک بھی کہہ دیتے ہیں ،برائے کرم اس کے متعلق تفصیلی جواب ارشاد فرمائیں ؟

           سائل:عابد مدنی (جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    محرم الحرام ایک معزز مہینہ اور اسلامی سال کا سب سے پہلا مہینہ ہے،اس مہینے میں دیگر مہینوں کی طرح منگنی یا شادی کرنے میں شرعا  کوئی حرج نہیں ،در اصل دین سے دوری اور شرعی مسائل سے نا واقفیت کی بناء پر بعض لو گ اس مہینے میں شادی کو معیوب سمجھتے ہیں ،حالانکہ ایسے توہمات کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ،کیونکہ شریعت اسلامیہ میں سال کے کسی مہینے اور کسی بھی دن شادی کرنے کی کہیں ممانعت نہیں ۔ البتہ اگر کوئی مسلمان لوگوں کی باتوں سے بچنے کیلئے اس مہینہ میں شادی سے احتراز کرتا ہے تو اس میں حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم