Mug Par Customer Ki Photo Bana Kar Sale Karna Kaisa?

کپ پر کسٹمر کی تصویر بنا کر بیچنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-49

تاریخ اجراء:29محرم الحرام1443ھ/07ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میری  والدہ آن لائن چیزیں فروخت کرتی ہیں ،کبھی ان کو آرڈر آتا ہے کہ  ہمیں ایسا کپ چاہیے، جس پر  ہماری تصویر ہو ،تو میری والدہ آگے کسی سے  کپ پر اس کسٹمر کی تصویر بنوا کر، کسٹمر کو فروخت کرتی ہیں، تو ان کا ایسا کرنا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ان کا ایساکرنا بالکل بھی جائز نہیں ہے کہ تصویر بنانا،بنوانا،چھاپنا،چھپوانا اور ایسے کپ کی خرید و فروخت کرنا سب ناجائزکام ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم