Motivation Wali Videos Banana Islam Mein Kaisa Hai ?

موٹیویشنل ویڈیو بنانا شرعی طور پر کیسا ہے ؟

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1650

تاریخ اجراء: 26شوال المکرم1444 ھ/17مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیاmotivation (حوصلہ افزائی اورذہن سازی پر)مشتمل ویڈیوز بنانا جائزہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بناسکتےہیں،جبکہ ناجائزاورخلاف شرع امورکاارتکاب نہ کرناپڑے،مثلاً میوزک وغیرہ نہ ہو،ویڈیوزمیں بےحیائی پرمشتمل مناظر نہ ہوں اورخلاف شرع کوئی اندازاور بات وغیرہ نہ ہو۔

   نیزبسااوقات اس طرح کی ویڈیوز بنانےوالےاپنی گفتگومیں قرآن وحدیث اوراقوال آئمہ بھی لےکر آتےہیں، تواس میں اس بات کابھی خیال ضروری ہےکہ تمام باتیں مستندکتابوں سے دیکھ کر بیان کی جائیں ،بغیرتحقیق کے،سنی سنائی روایتیں نہ بیان کی جائیں۔

   یادرہے کہ !دینی مسائل اورقرآن وحدیث کی تفسیروتشریح اپنی عقل کےمطابق نہیں کرسکتے، بعض  لوگ قرآن وحدیث کی تشریح ، علوم دینیہ سے ہٹ کر،عقل وغیرہ کی روشنی میں کرتےہیں،اورصدیوں سے صحابہ ،تابعین اور مفسرین و شارحین جومعنی اورمفہوم بیان کرتےآئےہیں،اس سے انحراف کرتےہیں،اوریوں خودبھی گمراہ ہوتےہیں، اوردوسروں کوبھی گمراہ کرتےہیں۔لہذااگراپنی گفتگومیں کوئی دینی بات کریں،تواس کےتقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مدلل بات کریں،ورنہ اپنےموضوع میں دینی بات نہ چھیڑیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم