Mobile Par Ludo Khelna Kaisa?

موبائل پر لڈو کھیلنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-207

تاریخ اجراء:23ربیع الاول 1443ھ/30اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   موبائل پر لڈو کھیلنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لہو  و لعب کے طور پرکچھ  کھیلنا،چاہےموبائل پر ہو یا موبائل کے علاوہ ،بہر صورت ممنوع ہے کہ اس میں  بلاوجہ اپنے وقت کا ضائع کرناہے اور عام طور پر موبائل کی گیمز میں میوزک اور فحش تصاویروغیرہ کئی ایسے امور موجود ہوتے ہیں،جن کی شرعاً اجازت نہیں، اگر ایسی گیم ہو،تو ممانعت کاحکم اور بھی سخت ہو جائے گا،لہٰذا موبائل پر ہو یا موبائل کے علاوہ،بہر حال لڈو کھیلنے کی اجازت نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم