Moay Zair e Naaf Kitney Dino Mein Katnay Chahiye ?

موئے زیر ناف کتنےدنوں میں کاٹنے چاہئے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:4915

تاریخ اجراء:19صفرالمظفر1438ھ/20نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ موئے زیر ِ ناف کتنے دنوں بعد صاف کرنے چاہئے،اور انکی صفائی  کہاں سے کہاں تک ہے، نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ  دبر یعنی پاخانہ کے مقام کے ارد گرد جو بال ہوتے ہیں انکی صفائی کا کیا حکم ہے؟

سائل:محمد رمضان عطاری(ڈھیری حسن آباد ،راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     ناف کے نیچے سے لے کر عضوِ خاص تک،اور اسکے ارد گر د اور خصیتین کے بال صاف کرنا سنت ہے،مستحب یہ ہے کہ ہر ہفتے میں ایک مرتبہ انکی صفائی کرے،بہتر جمعہ کا دن ہے ،اورپندرہویں دن کرنا بھی جائز ہےجبکہ چالیس دن سے زیادہ تاخیرمکروہ و ممنوع اور گناہ ہے،اور دبر کے بال صاف کرنا مستحب ہے کہ اس سے طہارت حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم