Message Forward Karne Per Khushkhabri Milne Wale Message Karna

دوسروں کو میسج کرنے پر خوشخبری ملنے والے میسجز کرنا

فتوی نمبر:WAT-224

تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اس طرح کاجو میسج بھیجا جاتا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی اور انہوں نے فرمایا کہ نماز اور قرآن پڑھو اور یہ دس لوگوں کو میسج بھیجنے سے خوشخبری ملے گی اگر نہ بھیجیں تو غم ملے گا اور پھر اس کے بعد کلمہ کی قسم دے کر کہا جاتا ہے کہ اس میسج کو دس لوگوں کو سینڈ کرو  تو خوشخبری ملے گی، کیا ایسا میسج دس لوگوں کو بھیجنا درست ہے یا غلط؟ وضاحت فرما دیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمومااس طرح کے میسجزجھوٹے اورمن گھڑت ہوتے ہیں ،لہذاان کوشیئرنہیں کرسکتے ،جھوٹ بولناگناہ ہے اورجھوٹ کونبی کریم صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرنا،اس سے بڑاگناہ ہے ۔

   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر جھوٹ باندھے(یعنی میری جانب ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی) اس کو اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لینا چاہئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم