Mardana Kapre Se Choti Bachi Ke Kapre Banakar Pehnana Kaisa?

 

مردانہ کپڑے سے چھوٹی بچی کے کپڑے بنا کر پہنانا کیسا؟

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1773

تاریخ اجراء:01محرم الحرام1446ھ/08جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مردانہ کپڑے سے دودھ پیتی بچیوں کو کپڑے سی کر پہنانے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر مردانہ کپڑے سے لیڈیز اسٹائل کا لباس سیا یعنی جسے دیکھ کر ایسا نہ لگے کہ یہ تو لڑکوں کے پہننے جیسا بنا دیا ہے یا بچی پہنے، تو دیکھنے میں لڑکا نہ لگے، تو  اس انداز سے بچی کو کپڑےسی کر پہنانے میں حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم