فتوی نمبر:WAT-246
تاریخ اجراء:10ربیع الآخر 1443ھ/16نومبر 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد کو ساڑھے چار ماشے سے کم
وزن والی ایک انگوٹھی
ایک نگ والی جائز
ہے اورجو بھی
انگوٹھی بنتی ہے اس میں کچھ نا کچھ ملاوٹ ہوتی
ہے ، تو اس وزن میں خالص چاندی
کا وزن شمار ہو گا یا ملاوٹ کے ساتھ وزن کیا
جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب غالب چاندی ہے تو سب چاندی ہی
شمار ہو گا اور ملاوٹ کے ساتھ ہی وزن کیا جائے
گا جیسا کہ زکوۃ
میں بیان کیا جاتا ہے کہ اگر سونے چاندی میں کھوٹ ہو
اور غالب سونا چاندی ہے تو سونا چاندی قرار دیں
گے اور کل پر زکاۃ واجب
ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟