Mardana Chandi Ki Angothi Ke Wazan Me Khalis Chandi Motabar Hai Ya Milawat Bhi ?

مردانہ چاندی کی انگوٹھی کے وزن میں خالص چاندی معتبرہے یاملاوٹ بھی؟

فتوی نمبر:WAT-246

تاریخ اجراء:10ربیع الآخر 1443ھ/16نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مرد کو ساڑھے چار ماشے سے کم وزن والی ایک انگوٹھی ایک نگ والی جائز ہے  اورجو بھی انگوٹھی بنتی ہے اس میں کچھ نا کچھ ملاوٹ ہوتی ہے ، تو اس وزن میں خالص چاندی  کا وزن شمار ہو گا یا ملاوٹ کے ساتھ وزن کیا جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جب غالب چاندی ہے تو سب چاندی ہی شمار ہو گا اور ملاوٹ کے ساتھ  ہی وزن کیا جائے گا جیسا کہ زکوۃ میں بیان کیا جاتا ہے کہ اگر سونے چاندی میں کھوٹ ہو اور غالب سونا چاندی ہے تو سونا چاندی قرار دیں گے اور کل پر زکاۃ واجب ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم