مجیب: مولانا محمد کفیل رضا
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1152
تاریخ اجراء: 22ربیع الثانی1445 ھ/07نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرد و عورت دونوں
ہاتھ، پیر اور چہرے کے زائدبالوں کی ویکسنگ کرواسکتے ہیں ، البتہ اتناخیال رہے! کہ کسی عورت کا دوسری عورت کے
سامنے اپنے ناف سے لے کرگھٹنوں تک کا کوئی حصہ ویکسنگ کی غرض سے
کھولنا جائز نہیں اور کسی مسلمان عورت کا غیر مسلم عورت سے ویکس کروانے کے لئے اپنے اعضائے ستر
جیسے کلائیاں ، سر کے بال وغیرہ کھولنا جائز نہیں ہے،
کیونکہ مسلمان عورت کا کافرہ عورت
سے بھی اسی طرح کا پردہ ہے، جس طرح غیر مرد سے یعنی
جن اعضاء کو اجنبی مرد کے سامنے کھولنا جائز نہیں ، وہ اعضاء
غیر مسلم عورت کے سامنے کھولنا
بھی جائز نہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی ذہن نشین ہو کہ خوبصورتی و زینت کےلئے مرد و
عورت میں سے کسی کو بھی
ابرو بنوانا، ناجائز ہے، ہاں
ایک صورت یہ ہے کہ ابرو کے بال بہت زیادہ بڑھ چکے ہوں،
بھدے(بُرے) معلوم ہوتے ہوں توصرف ان بڑھے ہوئے بالوں کو تراش کر اتنا چھوٹا کرسکتے
ہیں کہ بھدا پن دور ہو جائے،اس میں حرج نہیں۔نیز
مرد داڑھی کے بالوں کی ویسکنگ نہیں کرواسکتا ۔یہ بھی واضح
رہے مرد یہ کام غیر عورت سے نہیں کرواسکتا یونہی
عورت یہ کام مرد سے نہیں کرواسکتی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟