Mard Ko Kandhon Se Neeche Tak Baal Barhane Ka Hukum ?

مردکوکندھوں سے نیچے  تک بال بڑھانے کا حکم؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:4889

تاریخ اجراء:09صفرالمظفر1438ھ/10نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مرد کیلئے اپنے سر کے بال کندھوں سے نیچے تک رکھناکیساہے؟

 (محمد عمر جاوید،نکیال ،آزاد کشمیر)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     مرد کیلئے کندھوں سے نیچے تک بال بڑھانا ناجائز و حرام اور گناہ ہے کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے ،اور حدیث ِ مبارک میں  عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کی گئی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم