تاریخ اجراء: 15 ذو الحجۃ
الحرام 1439 ھ/27 اگست 2018 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ
شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد کے لئے سونے کے بٹن لگانا ،
جائز ہے یا نہیں ؟آجکل بٹن کا کچھ زیادہ رواج چلا
ہوا ہے ، شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سونے کے بٹن لگانا
،جائز ہے جبکہ بٹن زنجیر کے بغیرہو ں اور اگر زنجیر والے بٹن
ہوں توپھر ان کا استعمال جائز نہیں کہ یہ زنجیر زیور کے
حکم میں ہے اور اس کا استعمال مرد کے لئے حرام ہے ۔
علامہ علاؤالدین حصکفی علیہ الرحمۃ درمختارمیں
فرماتے ہیں’’لاباس بازرار الدیباج والذھب‘‘ترجمہ: ریشم اور سونے کے بٹن لگانے میں کوئی حرج
نہیں ۔(درمختار ،کتاب الحظر والاباحۃ
جلد9،صفحہ586،مطبوعہ کوئٹہ)
صدرالشریعہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمۃ
اللہ علیہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں :’’سونے چاندی
کے بٹن کرتے یا اچکن میں لگانا ، جائز ہے، جس طرح ریشم کی
گھنڈی جائز ہے یعنی جبکہ بٹن بغیر زنجیر ہوں اور
اگر زنجیر والے بٹن ہوں تو ان کا استعمال ناجائز ہے کہ یہ زنجیر
زیور کے حکم میں ہے، جس کا استعمال مرد کو ناجائز ہے۔‘‘(بھار شریعت ،جلد3،حصہ 16،صفحہ415،مکتبۃ المدینہ،
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟