مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-632
تاریخ اجراء: 07شعبان المعظم 1443ھ/11مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد کو ریشمی کپڑا
پہنناجائز ہےیانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ریشمی کپڑا پہننا مرد کے لئے سخت حرام وگناہ ہے ۔لیکن
تصویر میں موجود کپڑا پہننا جائز ہے کیونکہ یہ ریشم
نہیں ہے ۔ اصل ریشم وہ ہے جودود القزیعنی ریشم
کے کیڑے سے حاصل ہوتا ہے اُسی کا پہننا حرام ہے۔ کوئی اور
کپڑا اگرچہ اس میں ریشمی کپڑے کی بعض خصوصیات مثلاً
نرم و ملائم یا چمکدار ہوناوغیرہ پایا جائے تب بھی اس کا
پہننا حرام نہیں ہو گا جب تک دلیل سے اس کا ریشم ہونا ثابت نہ
ہو جائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟